صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، وزیر خارجہ شاہ محمود

واشنگٹن(پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ وسیع بنیادوں پر پارٹنرشپ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ملاقاتوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ تینوں نشستوں میں بڑی اچھی اور کھل کر گفتگو ہوئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کو عظیم قوم اور وزیراعظم کو بھی عظیم لیڈر کہا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔ صدرٹرمپ نے مسئلہ کے پرامن طریقے سے حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا موقف تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا امریکی صدر نے سابق فاٹا میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پُرامن انتخابات اور امن امان کی صورتحال میں بہتری کوسراہا ہے۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں