سیاسی قیادت جب کھوکھلی ہو جاتی ہے تو زوال کا شکار ہوتی ہے:شاہ محمود قریشی

لاہور(پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گیلانی صاحب کے بچے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر مسلسل ہار رہے ہیں۔ پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اور تحریک انصاف کا ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

 

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس ہوئی، وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پی پی 218 ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی۔ اسی حلقہ میں ن لیگ اور پی پی عام الیکشن میں دست وگریبان تھے، عوام نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں کو مسترد کیا۔ یوسف رضا گیلانی کے بچے نیا فیصلہ کرنے والے ہیں۔ گیلانی خاندان نے مستقبل میں سیاست کرنی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں۔ پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اور تحریک انصاف کا ہے۔ گیلانی صاحب کے بچے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر مسلسل ہار رہے ہیں۔ گیلانی صاحب کے بچے اب ن لیگ کی طرف جا رہے ہیں۔ پی پی 218ء میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحاد کو عوام نے شکست دی۔ لوکل عوامی نمائندوں نے گٹھ جوڑ کو مسترد کر کےہمیں اسپورٹ کیا۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ اپنے ووٹرز کا پیپلز پارٹی کے ساتھ سودا کر رہی ہے، جب سیاسی قیادت کھوکھلی ہو جاتی ہے تو زوال کا شکار ہوتی ہے۔ سیاسی قیادت زمینی حقائق دیکھے بغیر فیصلہ کرے تو زوال کا شکار ہوتی ہے۔ بلاول سے گزارش ہے جو کر رہے ہیں اور کرنے چلے ہیں، نقصان ہو گا۔ یوسف رضا گیلانی نے نوکریاں ریوڑیوں کی طرح بانٹیں۔ گیلانی نے بطور وزیر اعظم بیت المال کا فنڈ ہاتم طائی کی طرح تقسیم کیا۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کا سرکاری اجلاسوں میں بیٹھنا چیف جسٹس کے فیصلے کی توہین اور اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع دینے کے مترداف ہے۔ میٹنگز میں جہانگرترین کی موجودگی رولز آف بزنس کی بھی خلاف ورزی ہے، سیکریٹری صاحبان صرف وزراء کا حکم ماننے کے پابند ہیں۔ سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مریم اورنگزیب کو بولنے کا موقع ملتا ہے۔

 

شاہ محمود قریشی نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کا مشورہ دینے والوں کو نادان دوست قرار دے دیا اور کہا کہ کام کر کے دکھائیں نام نہ بدلیں۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گیلانی خاندان کی کرپشن کو عوام نے مسترد کیا۔ بلاول بھٹو کو بھی گیلانی خاندان سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں