دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیار محفوظ ہیں: شاہ محمود قریشی

ٹوکیو(پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیرخارجہ کومنی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا، پاکستان ذمہ دار جوہری طاقت ہے، ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں۔ وزیرخارجہ نے جاپان کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دے دی۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ جاپان میں اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کی۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے بات کی۔ جاپانی وزیرخارجہ کو منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ذمہ دارجوہری طاقت ہے، ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیار محفوظ ہیں۔

وزیرخارجہ نے جاپان کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دے دی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جاپان دوسری جنگ عظیم کے بعد بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے، جاپان اپنی صنعت دوسرے ممالک میں منتقل کرنا چاہتا ہے۔ جاپانی صنعتکار پاکستان کی سستی افرادی قوت اور خام مال سے فائدہ اٹھائیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری نہ ہونے سے زرعی آمدن متاثر ہو رہی ہے۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جاپان 20 کروڑ آبادی کی فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری سے فائدہ اٹھائے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپان کے 3 روزہ دورے کے اختتام پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 7 سال بعد جاپان کا پہلا دورہ ہے۔ جاپانی قیادت کو پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں