مودی مقبوضہ کشمیر میں ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے، وزیر خارجہ

 

لاہور (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ اور تمام قیادت پابند سلاسل ہے۔ پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہونا چاہیے۔ آج پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کشمیر کا معاملہ سلامتی کونسل تک پہنچا دیا ہے۔ مودی مقبوضہ کشمیر میں ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

 

گورنر ہاؤس سے پنجاب اسمبلی تک یوم سیاہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سال بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ اور تمام قیادت پابند سلاسل ہے۔ آج مظلوم کشمیریوں کی نگاہیں پاکستان پر لگی ہیں۔ نریندر مودی نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے۔ پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہونا چاہیے۔ آج پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی  کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا معاملہ سلامتی کونسل تک پہنچا دیا ہے، کل بات کریں گے۔ کشمیر کو ہڑپنے کے لیے سازش کی جا رہی ہے۔ خطے کے امن کے لیے سلامتی کونسل کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ مودی مقبوضہ کشمیر میں ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ نہتے کشمیری پاکستان اور عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں غیر معمولی حالات کا جائزہ لینا ہوگا۔

احمد علی کیف  2 روز پہلے

متعلقہ خبریں