وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دو روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہو گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کرنے کیلئے دو روزہ دورے پر تاجکستان کیلئے روانہ ہو گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دو روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہو گے۔ وزیرخارجہ دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ ایس سی او کی سربراہان حکومت کونسل کا 17واں اجلاس 11 اور 12 اکتوبر کو ہو رہا ہے۔ جون 2017میں پاکستان کے مکمل رکن بننے کے بعد یہ سربراہان حکومت کونسل کا دوسرا اجلاس ہے۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے خطاب میں علاقائی تعاون کیلئے وزیراعظم کے وژن سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔ وزیرخارجہ ملک اور خطے سے غربت کے خاتمے کے لئے ایس سی او کے ممکنہ کر دار پر بات کریں گے۔ وزیرخارجہ رکن ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ سربراہ اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور ترقی کے امکانات پر بات چیت ہو گی۔

 

اجلاس میں شاہ محمودقریشی حکومتی معاشی پالیسیوں کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔ وزیرخارجہ خطے کو درپیش چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیں گے۔ وزیر خارجہ مختلف ملکوں کے رہنماؤں سے اہم دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایس سی او کے 8مستقل اور 4 مبصر ملک رکن ہیں۔ اجلاس میں تجارت، معاشی تعاون اور علاقائی معاشی روابط بھی زیرغور آئیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں