پنجاب کے محکمہ صحت کو شہباز نے تباہ کیا: ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل

لاہور (پبلک نیوز) ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف پنجاب کو اٹھانوے ارب کے خسارے میں چھوڑ کر گئے۔ پنجاب کے محکمہ صحت کو شہباز نے تباہ کیا۔ میاں نواز شریف  جس جگہ رہ رہے ہیں وہ انہوں نے خود پسند کی۔

 

ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کی جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی آنکھوں سے سب خود دیکھنے آیا ہوں۔ کہا گیا کہ میاں نواز شریف کے بورڈ کا ہیڈ گائنی سے لگایا گیا ہے۔ یہ ہسپتال میاں برادران نے ہی بنوایا تھا۔ سعد رفیق کہتے ہیں جیل اچھی نہیں ہے ان کو جرمنی کی جیل میں نہیں رکھ سکتے۔ آج ملک کے قرضے تیس ہزار ارب تک پہنچ گئے۔ عارف تجمل یہاں کے پرنسپل ہیں اور وہ گائنی اسپیشلسٹس ہیں اس لیے بورڈ کا ہیڈ بنایا گیا۔

 

شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے میڈیکل بورڈ میں بہترین ڈاکٹرز شامل کئے گئے ہیں۔ ہمارے پاس 2 ہسپتال ایسے ہیں جن میں علاج کی مکمل فیسیلٹی موجود ہے، جن میں ایک سروسز اور دوسرا جناح ہسپتال ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پنجاب کو اٹھانوے ارب کے خسارے میں چھوڑ کر گئے۔ پنجاب کے محکمہ صحت کو شہباز نے تباہ کیا۔ میاں نواز شریف  جس جگہ رہ رہے ہیں وہ انہوں نے خود پسند کی۔ عمران خان کہے چکے ہیں کہ نہ ڈھیل ہوگی نہ ڈیل ہوگی۔ میری میاں نواز شریف سے ملاقات نہیں ہوئی اگر وہ یہاں مطمئن نہیں ہیں تو ہمیں بتائے کہ وہ کہاں علاج کروا کر مطمئن ہوں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہسپتالوں کی حالت بہت بری ہے۔ حکومت اور عدلیہ جو فیصلہ کرے اس کو قبول کیا جائے گا۔ اگر نواز شریف پاکستان میں علاج نہیں کروانا چاہتے تو حکومت بھی باہر جاکر کریں۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں