آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور (پبلک نیوز) آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ رمضان شوگرملز کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیسے طے ہوگاکہ رمضان شوگرملز کے قریب نالہ عوامی یا ذاتی مفادکے لیے بنایاگیا؟

لاہور ہائی کورٹ میں رمضان شوگرملز کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس ملک شہزاد نے استفسار کیا کہ کیسے طے ہو گا رمضان شوگر ملز کے قریب نالہ ذاتی مفاد یا عوامی مفاد کے لیے بنایا گیا؟

عدالت نے حکم دیا کہ نالہ سکیم کے لیے فزیبیلٹی رپورٹ اور پنجاب اسمبلی کی منظوری پر دلائل دیں۔

شہباز شریف کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کر ایا گیاجس میں کہا گیا کہ صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہونے کے ناطے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں ہدایات جاری کیں۔ نیب وکیل نے موقف اپنایاکہ شہباز شریف کےکمپنی سے متعلق فیصلے غیر قانونی ہیں۔ کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔

اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوگیا۔ احتساب عدالت نے سعید احمد کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ،بیس فروری کو سنایا جائے گا۔ وکیل صفائی حشمت حبیب کاکہنا تھاکہ ذاتی پسند پر سعید احمد کو صدر نیشنل بنک بنائے جانے کا تصور سراسر غلط ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے وکیل صفائی کے موقف کی سخت مخالفت کی۔ نیب کی ایس ای سی پی کی سدرہ منصور اور سلمان سعید کو دوبارہ پیش کرنے کی استدعا منظور کر لی گئی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں