"شہباز شریف کا مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پر ایوان کی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ"

اسلام آباد(پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے معاملے پراسپیکر رولنگ دیں۔

 

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ یہاں سنگل بڈ پر 309ارب روپے کا پروجیکٹ دیا جا رہا ہے، پیپرا رولز کہتا ہے کہ ایک بڈر ہو تو دوبارہ بڈنگ کرائیں یا مارکیٹ سے چیک کریں کہ آفر مناسب ہے لہٰذا مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے پر ہاؤس کمیٹی فوری قائم کر دی جائے۔

 

شہباز شریف نے مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پر ایک بار پھر ایوان کی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے معاملے پراسپیکر رولنگ دیں۔ عوام اور مانگے تانگے کا پیسا آنکھوں پر پٹی باندھ کر خرچ کیا جا رہا ہے۔ عوام کا پیسا کہاں خرچ ہو رہا ہے، عوام کو جاننے کا حق ہے، ہم نے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے۔ پورے معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں