وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ساہیوال سانحہ پر استعفیٰ دینا چاہیے: شہبازشریف

اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے ساہیوال سانحہ پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے منی بجٹ پیش کیے جانے کے حوالے سے اسمبلی اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ عوام کےسامنے نہیں لائی گئی۔

انھوں نے کہا کہ جےآئی ٹی ارکان کو 72گھنٹوں میں علیحدہ کیا گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ 72گھنٹے میں سامنے لانے کا کہا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف اور رانا ثنا کو گرفتار ہوناچا ہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب واٹس ایپ پروزیراعظم کی اجازت لیتے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو ساہیوال سانحہ پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں