گیس کی قیمتوں میں45فیصد اضافے پر شہباز شریف نے شدید الفاظ میں مذمت کی

اسلام آباد(انور رضا) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا گیس کی قیمتوں میں مزید 45 فیصد اضافے کی شدید مذمت کی، گیس قیمتوں میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں مزید 45 فیصد اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اضافہ فی الفور واپس لیا جائے گیس، بجلی، پٹرول اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کیسے زندہ رہیں گے؟ اور کاروبار کیسے ہو گا؟ مہنگائی اور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کم از کم تنخواہ 30ہزار کی جائے۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو تنخواہ میں کم از کم دس ہزار روپے کا فوری ریلیف دیا جائے، نیازی حکومت ملکی امور چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ملکی معیشت اسی طرح ڈوبتی رہی تو قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ نالائق اور نااہل ٹولہ ملک و قوم کے مفاد پر تجربات کرنے کے بجائے گھر چلا جائے۔ نااہل ٹیم جس قدر جلد حکومتی امور سے الگ ہو جائے اتنا ہی ملک و قوم کے حق میں بہتر ہو گا۔

 

قوم اس وقت سب سے بڑی تبدیلی یہ چاہتی ہے کہ نااہل اور نالائق ٹولہ تبدیل ہو جائے، نیازی صاحب کی نالائقی، نااہلی اور کوتاہ نظری نے پاکستان کی معیشت کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا۔ وقت ثابت کر رہا ہے کہ نیازی صاحب لوگوں کو صرف گالیاں دے سکتے ہیں۔ ملک گالیاں دینے سے نہیں چلتے، ملک کی سنگین ہوتی معاشی صورتحال خطرے کی گھنٹیاں بجا رہی ہے، محب وطن قوتوں کو سوچنا ہو گا۔ خدانخواستہ معیشت اس سے مزید نیچے گئی تو پھر اس کی واپسی معجزہ ہی ہو گی۔ ملک اور قوم مزید یہ دباؤ برداشت کرنے کے متحمل نہیں۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں