احتساب عدالت نے شہباز شریف کے داماد عمران علی کو اشتہاری قرار دے دیا

لاہور (پبلک نیوز) احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ رہنما پی پی پی خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانےکی تحقیقات کا بھی آغاز۔

احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دامادعمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہورکوعمران علی کی جائیدادوں کی تفصیلات 24 گھنٹے میں جمع کروانے کاحکم دے دیا۔ عمران علی پرالزام ہےکہ انہوں نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کےچیف فنانس افیسراکرام نوید کے ساتھ مل کر مبینہ طور پرکروڑوں روپے خوردبرد کیے۔

نیب نےپیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق نیب سکھر نے مختلف اداروں سے خورشید شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں جب کہ انکوائری میں ان کے صاحبزادے اور داماد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں