متحدہ اپوزیشن کا جلسہ، شہباز شریف سمیت دیگر قائدین کیخلاف مقدمہ درج

 

لاہور (مستنصر عباس) متحدہ اپوزیشن کو مال روڈ پر جلسہ کرنا مہنگا پڑ گیا، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے شہباز شریف، قمر زمان کائرہ سمیت 1900  نامعلوم افراد کے خلاف ساؤنڈ سٹم ایکٹ اور امن عامہ میں خلل ڈالنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے گزشتہ روز عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور کی اہم  شاہراہ مال روڈ پر جلسہ کیا جس کی قیادت شہباز شریف نے کی۔ جب کہ دیگر جماعتوں میں پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور جمیعت علما اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ لیگی رہنماؤں شیخ روحیل اصغر، عظمی بخاری، اور رانا اقبال سمیت 58 افراد کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا گیا۔

 

1900 نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 147/149/290/291//353/186/427 سمیت ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کار سرکار میں مداخلت پر مقدمات درج ہوئے اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کا مقدمہ ایس ایچ او سول لائن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

                                                     

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی مال روڈ پر جلسے اور جلوس کے انعقاد کے خلاف حکم دے چکی ہے۔

 

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں