شہباز شریف  لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے

پبلک نیوز: سب دعوے سب اندازے غلط ثابت ہوئے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ آج صبح  لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے لندن سے اڑان بھر لی۔ ن لیگ کے کارکنوں نے شہباز شریف کے استقبال کے لیے تیاری پکڑ لی۔ لیگی رہنماؤں نے حکومت کو نشانے پر رکھ لیا۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی واپسی سے باجی فردوس کو تکلیف ہو گی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہبازشریف کی وطن واپسی کی خبر سن کر حکومتی زبانوں کو تالے لگ گئے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں