شہباز شریف نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز اور ڈیلی میل کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

لندن (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

 

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیوڈ روز اور ڈیلی میل کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جس پر کوئنز بینچ ڈویژن نے اخبار اور صحافی کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

 

شہباز شریف کے وکیل الاسڈئیر پیپر کے مطابق رائل کورٹ آف جسٹس میں مقدمہ شروع ہونے میں 9 ماہ سے ایک برس لگ سکتا ہے، اخبار کی طرف سے معقول جواب نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ صحافی ڈیوڈ روز نے اخبار اور سوشل میڈیا پر شہبازشریف پر خورد بُرد کے بےبنیاد الزامات لگائے اور یہ آرٹیکل سیاسی مقاصد کے لیے شہبازشریف کے خلاف مہم کا حصہ تھا۔

 

وکیل الاسڈئیر پیپر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو اپنی ساکھ عزیز ہے، وہ ان مضحکہ خیز الزامات سے اپنا نام کلئیر کرائیں گے۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ڈیوڈ روز کے آرٹیکل میں الزامات جھوٹے اوربے بنیاد تھے، بغیر ثبوت کے الزامات لگانا سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش تھی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں