بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی بدترین مثال قائم کر دی: شہباز شریف

لاہور(مستنصر عباس) مسلم لیگ ن نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی فسطائی سوچ کشمیریوں کے جذبوں کو شکست نہیں دے سکتی، بھارتی آرمی گیدڑ بھبکیاں نہ دیں، اگر جواب دیا تو ہمیں یاد رکھیں گے۔

 

یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہوئی، یوم یکجہتی کشمیر کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی صدر شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی بدترین مثال قائم کر دی۔ فلسطین اور کشمیر میں مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور خون کی ندیاں بہائی جا رہی ہیں، لیکن مغربی دنیا کا ضمیر جاگنے کا نام نہیں لے رہا۔ شہباز شریف نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات کے جواب میں تنبیہ کی کہ بھارت اپنی حد میں رہے، پاک فوج نے جواب دیا تو زندگی بھر بھول نہیں پائیں گے۔

 

یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرنا نہ بھولے ساتھ ہی چپکے سے صلح کا پیغام بھی دیے دیا۔ شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت اور مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے لئے کارکنوں سے دعا کی اپیل کی، تقریب کے اختتام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فیروزپور روڈ تک ریلی بھی نکالی گئی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں