شہباز شریف نے الزامات لگانے پر برطانوی اخبار کو نوٹس بھیج دیا

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے زلزلہ زدگان کی امداد چوری کرنے کا الزام لگانے پر برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ڈیوڈ روز کی خبر جھوٹے الزامات پر مبنی ہے۔ برطانوی ٹیکس دھندگان کا پیسہ نا جائز طور پر استعمال کرنے کا الزام بےبنیاد اور جھوٹ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی معروف لا فرم کارٹر ریک شہبازشریف کا کیس لڑے گی۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ڈیلی میل کے خلاف باضابطہ کارروائی کے لیے برطانیہ کی لاء فرم کی خدمات حاصل کر لیں۔ شہبازشریف نے مؤقف اپنایا کہ الزامات میں سچائی ہوتی تو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جاتا۔ حکومت کی ایما پر سیاسی بنیادوں پر خبر چھپوائی گئی۔

 

شہبازشریف نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 2005 میں زلزلے کے وقت برطانیہ میں جلا وطنی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ برطانوی عدالتوں سے اپنی بےگناہی ثابت کریں گے۔ برطانوی لاء فرم کارٹر ریک نے 14 جولائی کو شائع ہونے والے آرٹیکل کے خلاف میل آن لائن اور اُس کے صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

 

واضح رہے کہ ڈیلی میل نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے برطانوی ادارے سے ملنے والی رقم میں خورد برد کی تھی۔ شہباز شریف نے اِن الزامات کی تردید کرتے ہوئے برطانوی اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں