شہباز شریف کی لندن جانے کی تیاریاں مکمل، والدہ اور اہلیہ کا ویزہ بھی حاصل کر لیا

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی لندن جانے کی تیاریاں مکمل، والدہ اور اہلیہ کے ویزے بھی حاصل کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنا اور اپنی اہلیہ نصرت شہباز کا برطانیہ کا ملٹی پل ویزا حاصل کر لیا۔ انھوں نے اپنی والدہ کے لیے بھی برطانیہ کا ویزہ لگوا دیا۔ شہباز شریف نے اپنے چار اسٹاف ممبرز کے ویزے بھی لگوا لیے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اپنے طبی معالج سے مشاورت اور معائنہ کے لیے لندن جانا چاہتے ہیں۔ نیب کیسز اور سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی وقت لندن روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے لندن روانگی کے لیے تاحال دن کا تعین نہیں کیا۔ دورہ لندن کے دوران حمزہ شہباز کی اہلیہ اور اپنی پوتی کی خیریت دریافت کریں گے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں