شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(پبلک نیوز) پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، اجلاس سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، ماضی میں کمیٹی نے کیا کام کیا اور کتنا باقی رہ گیا، اراکین کو بریفنگ دی جائے گی۔

 

شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس، پی اے سی کا اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔ میاں شہباز شریف کی صدارت میں پہلے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکام بریفنگ دیں گے۔ دوسرے دن کے اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

 

کمیٹی کے تیسرے دن کے اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام بریفنگ دیں گے۔ نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے حکام بھی موجود ہوں گے،۔ پی اے سی میں شرکت کے لئے میاں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔

 

واضح رہے کہ آج کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کیلئے گذشتہ روز شہباز شریف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی گئی، جسے اسپیکر نے منظور لیا تھا اور پروڈکشن آرڈر جاری کر کردیئے گئے تھتے۔

 

قبل از وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیحواے سے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک تھا اور حکومت نے بطور چیئرمین شہباز شریف کی نامزدگی کو مسترد بھی کر دیا تھا، لیکن بعدازاں 13 دسمبر کو حکومت اور اپوزیشن میں شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اتفاق ہو گیا۔

 

ملسم لیگ ن رہنماء شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں نیب لاہور کی حراست میں ہیں، نیب حکام پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے انہیں لاہور سے اسلام آباد لاتے ہیں اور اس دوران وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ منسٹر انکلیو میں واقع شہبازشریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیتی ہے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں