عمر محض 18 سال، کامیابیوں کی لسٹ کافی لمبی

ابوظہبی (پبلک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کل ابوظہبی میں ہوگا۔ فاسٹ بالر شاہین آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

عمر محض 18 سال، لیکن کامیابیوں کی لسٹ کافی لمبی، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر 'شاہین آفریدی' اب اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ محمد عباس کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں  شاہین آفریدی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

شاہین آفریدی نے فرسٹ کلاس میں تباہ کن باؤلنگ کرکے کرکٹ کے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ فرسٹ کلاس ڈیبیو کرتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا اور پھر واپس مڑ کر نہیں دیکھا۔

شاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کے ساتھ انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان سپر لیگ، ٹی ٹونٹی اسکواڈ اور ون ڈے میں جگہ بنائی۔ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلیاں اڑاتے ہوئے سب کو متاثر کیا اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔

شاہین آفریدی کا تعلق  شاہد آفریدی کی طرح خیبر ایجنسی سے ہے۔ شاہین آفریدی صرف چار سال کے تھے جب ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ میچ کھیلا۔

شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کیپ ملنے جا رہی ہے انہوں نے اب تک صرف 3 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی 3 فرسٹ کلاس کھیلنے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں