شہریار آفریدی نے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر مملکت شہریار آفریدی نے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔

شہریار آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ منشیات بیچنے والوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن ہوگا۔ منشیات کا تعلق براہ راست ہمارے مستقبل اور نوجوان نسل سے ہے۔

خیال رہے کہ علی محمد مہر کی وفات کے بعد نارکوٹکس کنٹرول کی وزارت خالی تھی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں