جاوید میاں داد چھوٹا آدمی، وقار یونس اوسط درجہ کے کپتان، شعیب ملک فٹ نہیں، بوم بوم آفریدی

پبلک نیوز: سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجر میں سینئر کھلاڑیوں پر تنقید کے چکھے چوکے برسا دیئے۔ وقاریونس، جاوید میانداد اور سلمان بٹ سمیت متعدد کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

 

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے آف دی فیلڈ سابق کھلاڑیوں پر تنقید کے چھکے۔ آفریدی نے اپنی کتاب 'گیم چینجر' میں جاوید میاں داد اور وقار یونس سمیت کئی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

 

شاہد آفریدی نے سابق کوچ اور بلے باز جاوید میاں داد کو چھوٹا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں پسند نہیں کرتے تھے۔ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے پہلے انہیں نیٹ پریکٹستک کرنے نہیں دی گئی۔

 

آفریدی نے وقاریونس کو اوسط درجے کا کپتان اور بدترین کوچ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچ بننے کے بعد وقار نے ان کے کام میں مداخلت کی جس سے دونوں میں اختلافات ہوئے۔ آفریدی نے انکشاف کیا کہ 2003 میں وسیم اکرم اور وقار یونس میں قیادت کے لیے جنگ تھی، ٹیم میں دو گروپس بنے ہوئے تھے۔

 

آفریدی نے اسپاٹ فکسنگ پر کہا کہ انہیں بہت پہلے اس کا علم ہو گیا تھا۔ انتظامیہ کو بتانے کے باوجود ایکشن نہیں لیا گیا۔ سلمان بٹ کے حوالے سے لکھا کہ اسے مستقبل میں قومی ٹیم میں جگہ نہیں دینی چاہیئے۔ شعیب ملک کے بارے میں سابق آل راؤنڈر نے لکھا کہ وہ کپتانی کے لیے فٹ نہیں تھے۔ ناتجربہ کاری ملک کی کمزوری تھی۔ باب وولمر کے بارے میں آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ سپورٹ کی اور مجھے میری نیچرل گیم کھیلنے کی تاکید کی۔

 

سابق کپتان اور وزیراعظم عمران خان کے بارے میں آفریدی نے لکھا کہ وہ اپنی کپتانی میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتےتھے، ان کی قیادت کا انداذ محاذ آرائی والا تھا لیکن وہ ذاتیات پر کسی کو نشانہ نہیں بناتے تھے اور اب اسی انداز میں اپنی کابینہ چلا رہے ہیں۔ اسٹار آل راؤنڈر کی کتاب کی تقریب رونمائی 4 مئی کو کراچی میں ہوگی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں