شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کو 'عقل سے عاری' شخص قرار دیدیا

کراچی (اُسامہ بن عتیق) سابق کپتان شاہد افریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو چاروں طرف سے گھیرا جارہا ہے۔ یہ ایسا وقت ہے کہ سب متحد ہو جائیں۔ گوتم گھمبیر بے وقوف ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے امن دوستی کا مثبت جواب دینا چاہیے۔

پرفیوم کی لانچنگ کے موقع پر شاہد آفریدی نے ملک کو درپیش چیلجز پر حکومت اور حزب اختلاف کو مشورہ دینے شروع کر دیئے۔ انھوں نے بھارتی انتخابات کے بعد نریندر مودی کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امن دوستی کا مثبت جواب دینے کا پیغام بھی دیا۔

شاہد آفریدی نے گوتھم گھمبیرکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں بھارتی عوام نے کن بے وقوفوں کو منتخب کر دیا۔ گوتم عقل سے عاری شخص ہے۔ یہ کہاں کی عقل مندی ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان سے میچ نہ کھیلیں اور دو پوائنٹس اگلی ٹیم کو دے دیں۔

انھوں نے کپتان سرفراز احمد کو اوپر کے نمبروں پر کھیلنے کا مشورہ بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوئر مڈل آڈر پر عماد وسیم اور شاداب خان کو بھی پرفارم کرنا ہو گا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں