مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر آفریدی اور گوتم گمبھیر آمنے سامنے آ گئے

 

پبلک نیوز: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر میں ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

مایہ ناز آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہئے۔  

 

بوم بوم آفریدی نے اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

 

دوسری جانب شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ پر ان کے حریف تصور کیے جانے والے گوتم گمبھیر نے معاملے کی حساسیت کو سمجھے بغیر ایک مرتبہ پھر آل راؤنڈر کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنایا اور جواب دیتے ہوئے ہرزہ سرائی کی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں