ایل این جی اسکینڈل: شاہد خاقان عباسی کی نیب میں پیشی

راولپنڈی (پبلک نیوز) ایل این جی کیس تحقیقات، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب راولپنڈی پیش ہوگئے، نیب ٹیم نے شاہد خاقان عباسی کا بیان ریکارڈ کرلیا، مطلوبہ ریکارڈ ساتھ نہ لانے پر نیب کی ٹیم کا اظہار ناراضگی، شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار ہے۔ سیکرٹری پیٹرولیم کو خط لکھ دیا۔

 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس کی تحقیقات کے معاملہ پر نیب کی طلبی پر نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں پوچھ گچھ کی۔ شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے طلب کردہ ریکارڈ ساتھ نہ لا سکے، جس پر نیب ٹیم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس کیس میں چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے۔ مطلوبہ ریکارڈ کیوں فراہم نہیں کر رہے ہیں، جو جواب تحریری طور پر لائے ہیں وہ زبانی بھی بتائیں۔ شاہد خاقان عباسی نے درخواست کی کہ نیب مطلوبہ ریکارڈ لانے کے لیے مزید مہلت دے۔ ایل این جی معاہدے پر جو ریکارڈ مانگا جائے گا وہ کا فراہم کریں گے۔ نیب ٹیم نے شاہد خاقان عباسی کا بیان ریکارڈ  کردیا۔

 

شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ضمانت کے قائل نہیں ہیں۔ لمبا پرچا ہے تمام سوالات کے جوابات دینا ممکن نہیں تھا۔ جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار ہے جس کے لیے سیکرٹری پیٹرولیم کو خط لکھا دیا ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں