سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں پیشی

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب میں ایل این جی کیس میں پیشی، نوازشریف کو گاڑیاں فراہم کرنے سے متعلق سمن بھی تھما دیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزارت پٹرولیم سے جتنی معلومات ملیں فراہم کردیں۔

 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب میں پیش ہوئے۔ نیب آفس آمد کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ معلومات وزارت پٹرولیم سے ملیں ہیں جن کی بنیاد پر جواب تحریر کیا۔

 

ملک زبیر کی سربراہی میں نیب انوسٹی گیشن ٹیم نے سابق وزیراعظم سے تفتیش کی اور شاہد خاقان عباسی نے تحریری جواب نیب حکام کو دیا نیب نے شریف خاندان کو گاڑیاں سے متعلق کیس کا سمن  بھی تھما دیا۔ نیب حکام نے سابق وزیراعظم کا بیان ریکارڈ کیا نیب سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان میں مہنگائی مبارک ہو۔

 

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ علاج کا معاملہ انسانی حقوق میں آتا ہے۔ نواز شریف کوعلاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت ہوئی تو اپلائی کر دیا جائے گا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں