شاہد خاقان عباسی طلبی کے باوجود نیب کے روبرو پیش نہ ہوئے

کراچی (پبلک نیوز) سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو نیب تحقیقات میں آج سوال نامہ کے ساتھ طلب کیا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی آج نہ پیش ہوئے اور نہ جواب دیا۔ نیب حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

نیب حکام کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی وزارت پیٹرولیم کے دور میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیاں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے وزارت کے دوران قوانین کی خلاف وزری کی۔ شاہد خاقان عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طریقہ سے ایم ڈی پی ایس او تعینات کیا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شیخ امام الحق کا متعلقہ محکمہ میں کوئی تجربہ نہ تھا اور ان کی تعیناتی قوانین سے ہٹ کر تھی۔ شیخ امام الحق کو پچاس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات کیاگیا تھا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں