جس نے احتساب سے بچنا ہے، پی ٹی آئی میں چلا جائے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پبلک نیوز) رہنماء مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج تاریخ میں ایک اور سیاہ دن رقم ہوا۔ حمزہ شہباز کو زائد اثاثہ جات میں گرفتار کیا گیا۔ فیصل واوڈا صاحب، جہانگیر ترین کا بھی احتساب کر لیں۔

 

شہر اقتدار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ‏حمزہ شہباز نے تمام گوشواروں میں اپنےاثاثے ظاہر کیے۔ ‏نیب کہتا ہے حمزہ شہباز نے 18 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔ حمزہ شہباز نے اپنے تمام گوشواروں میں اپنے اثاثے ظاہر کیے۔ ہر سال پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے زیادہ پیسا بیرون ملک سے پاکستان میں آتا ہے۔ ‏احتساب سے نہیں گھبراتے، الزام لگانا ہے تو لگائیں، لیکن ثبوت بھی دیں۔

 

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ہر پیشی پر عدالت پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز اپنی بچی کا آپریشن چھوڑ کر ملک آئے۔ حمزہ شہباز نے نیب کے سوالنامے کا بھی جواب دیا۔ ‏ہمارا احتساب کریں، دیر نہ کریں، لیکن احتساب انتقام کا نام نہیں ہوتا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں