معیشت کی تباہی میں نیب کا بہت بڑا حصہ ہے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پبلک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو خدشہ ہے حکومت نہ ٹوٹ جائیں۔ نیب کو سیاستدانوں کو توڑنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے جو ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے۔ احتساب ہونا چاہیے  پر سب کا ہونا چاہیے۔

 

شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کبھی بھی چیئرمین نیب سے میٹنگ نہیں ہوئی۔ سیاستدان کو بدنام کرنے اور سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ جھوٹ جو بھی بول رہا ہے بدنام سیاستدان ہو رہے ہیں۔ چیئرمین نیب نے ایسی مزاحیہ باتیں کیں جن کا کوئی وجود نہیں۔ شہباز شریف اور نواز شریف پر ڈیل کا الزام لگا۔ چیئرمین نیب اپنے انٹرویو کا مقصد بتائیں۔ نیب کا مقصد صرف سیاستدان پر الزام لگانا ہے۔

 

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو بدنام کرنا روایت بن گئی ہے۔ چیئرمین نیب جھوٹ بول رہے ہیں یا معروف صحافی۔ نیب نے ملک کی بیورو کریسی کو مفلوج کر دیا۔ چیئرمین نیب کو خدشہ ہے حکومت نہ ٹوٹ جائیں۔ نیب کو سیاستدانوں کو توڑنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے جو ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے۔ احتساب ہونا چاہیے پر سب کا ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب گوشوارے ن لیگ کی ویب سائٹ پر دے دوں گا۔ پاکستان کے عوام کو پتہ چلنا چاہئے نیب کیا کر رہا ہے۔ معیشت کی تباہی میں نیب کا بہت بڑا حصہ ہے۔ کچھ چیزیں نیب کے کام کو مشکوک بنا رہی ہیں۔ چیئرمین نیب جتنے ملک کے ٹھیکیدار ہیں میں ابھی اتنا ہی ہوں۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں