آصف زرداری کے سوئس کیسز پر پیش رفت نہیں ہو سکتی: شہزاد اکبر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے سوئس کیسز پر پیش رفت نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ کیس بند ہو گیا تھا۔ نوازشریف کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی معلوم کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ ادوار کی حکومتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے سوئس کیسز پر پیش رفت نہیں ہو سکتی کیونکہ کیس بند ہو گیا تھا۔ آصف زرداری کے خلاف جے آئی ٹی کا فیصلہ اومنی کیس میں سامنے آئے گا جس کے بعد سوئٹزرلینڈ جانا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ محفوظ بنکس سویٹزرلینڈ کے ہیں اور ہم نے ان کے ساتھ بہت اہم معاہدہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خرچے بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ ان کے دوروں کی تفصیلات پر قومی اسمبلی میں سوال ہونا چاہیے تھا۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس کے تمام معلومات عام ہوں گی۔ نوازشریف کے پچیس دوروں کی تفصیلات ہیں۔ یہ جاننا ضروری ہے وزیراعظم اپنے ذاتی خرچوں پر باہر جاتے تھے یا نہیں۔ یو کے میں نوازشریف 14 لوگوں کو لے کر گئے جس پر 34 بلین لگے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں