شہبازشریف مجھ پر دعویٰ کریں میں انتظار کر رہا ہوں، شہزاد اکبر

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف میرے خلاف لیگل نوٹس کا وعدہ پورا کریں۔ شہباز شریف کا ڈیلی میل کی خبر پر مقدمہ دائر کرنے کا دعویٰ کہاں گیا؟

 

وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے برا لگ رہا ہے شہبازشریف نے ابھی تک میرے پر کیس کیوں نہیں کیا۔ یقین ہے شہبازشریف عدالت نہیں جائیں گے۔ شہبازشریف عدالت گئے تو میں بھی ثبوتوں کے ساتھ پیش ہوں گا۔ جس صحافی نے خبر شائع کی وہ اپنی خبر پر قائم ہے۔ میں اپنا بیگ تیار کر کے بیٹھا ہوں، مجھ پر برطانیہ میں کیس کریں۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کرپشن کی بات کریں تو کہتے ہیں سی پیک خطرے میں آ گیا۔ شہبازشریف نے بڑے چور اپنے داماد کو بھگا دیا۔ نوید اکرام سے ایک ارب روپے کی ریکوری ہوئی۔ سوچیں علی عمران ہوتا تو کتنی ریکوری ہونی تھی۔ شہبازشریف بتائیں منظور علی اور محبوب احمد کون ہے؟ شہبازشریف مجھ پر دعویٰ کریں میں انتظار کر رہا ہوں۔ 10 سال کے قرضوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بن چکا ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں