شین وارن نے ورلڈکپ 2019 کیلئے مسلمان بلے باز عثمان خواجہ کو ٹیم میں شامل نہ کیا

پبلک نیوز: شین وارن کی ورلڈ کپ ٹیم میں عثمان خواجہ شامل نہیں۔ شائقین کرکٹ نے شین وارن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

ورلڈکپ 2019 کے لیے اپنی فیورٹ ٹیم میں عثمان خواجہ کو شامل نہ کرنا شین وارن کو مہنگا پڑ گیا۔ شائقین کرکٹ نے بھارت میں بھارتی ٹیم کی درگت بنانے والے عثمان خواجہ کو اپنی نامزد کردہ ٹیم میں شامل نہ کرنے پر آڑھے ہاتھوں لے لیا۔

شین وارن کی فرسٹ الیون میں وارنر، شورٹ، فنچ، سمتھ، میکسویل، سٹونیز، کیری، کمنز، سٹارک، رچرڈسن اور زمپا شامل ہیں۔ شان مارش، نیتھن لیوئن، ٹیونر اور کلٹر نیل شین وارن کے اضافی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ایک مداح کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی اسکواڈ سے عثمان خواجہ کو مائنس کرنا اپریل فول کے مترادف ہے جو پچھلے ہفتے تھا۔ مداحوں نے شین وارن کی نامزد ٹیم کے بعد ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی اور وجہ صرف عثمان خواجہ کو نامزد نہ کرنا ہی تھا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں