سابق ٹی20 چیمپینز کا پاکستان آنا کرکٹ کی جیت ہے: شنیرا اکرم

پبلک نیوز: پاکستان کرکٹ کے ماضی کے روشن ستارے اور کامیاب کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ سابق ٹی20 چیمپینز کا پاکستان آنا کرکٹ کی جیت ہے۔ ہر پلیٹ فارم پر پاکستان ٹیم کی سپورٹر ہوں۔

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے ہر پاکستان پُر امید ہے۔ اس حوالے سے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی بول پڑی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق ٹی20 چیمپیئنز کا پاکستان آنا کرکٹ کی جیت ہے۔

شنیرا اکرم نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم اگر پاکستان آ سکتی ہے تو دیگر ٹٰیموں کو بھی آنا چاہیے۔ خواہش ہے کہ آسٹریلین ویمن ٹیم بھی پاکستان آ کر کھیلے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں