انسانیت کو عزت دینا ہماری ذمہ داری ہے: شہریار آفریدی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کو ماننے والا دنیاوی بتوں کے سامنے نہیں جھکتا۔ آسیہ بی بی کی حفاظت کی زمہ داری ریاست کے زمہ ہے۔ کوئی اگر سوچتا ہے کہ کاندھا استعمال کر کے مقاصد حاصل کر لیں یہ نہیں ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ایوان میں بیٹھے تمام اراکین کا ایجنڈہ انسانیت ہے۔ انسانیت اور رویوں کی نگرانی کی زمہ داری بھی ایوان کی ہے۔ انسانیت کو عزت دینا ہماری زمہ داری ہے۔ موجودہ حالات میں پوری قوم اکٹھی ہوگی مسائل کا حل نکل لیں گے۔ انسانیت سے جڑے تمام مذاہب اور مسالک کو اپنے عقیدے سے محبت ہے۔

وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں قانون کی حکمرانی کا پیغام دیا۔ مندر، مسجد، گوردوارے اور دیگر مقدس مقامات کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے۔ مذہب کے نام پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ اللہ کو ماننے والا دنیاوی بتوں کے سامنے نہیں جھکتا۔ آسیہ بی بی کی حفاظت کی زمہ داری ریاست کے زمہ ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا ہے فیصلہ حق میں آئے تو مٹھائیاں بٹیں۔ اگر فیصلہ خلاف آئے تو عدالتوں پر تنقید ہو۔

راستے بند کرنے کے معاملہ پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں۔ فیصلہ ہوا ہے کہ بات چیت کے ذریعہ معاملہ کا حل نکالا جائے۔ کوئی اگر سوچتا ہے کہ کاندھا استعمال کر کے مقاصد حاصل کر لیں یہ نہیں ہوگا۔ اگر کوئی سیاسی مقاصد حاصل کریگا تو ریاست اور اللہ اس کے ساتھ انصاف کریگا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر تمام پارٹیوں کے نمائندوں سے ملے ہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر ریاست کے مسائل کو حل نکالیں گے۔ پاکستان میں امن ہوگا تب ہی تمام جماعتیں سکون کے ساتھ سیاست کر سکینگیں۔ دنیا ہمیں عجیب نظروں سے دیکھ رہی ہے اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں