شریف فیملی کیخلاف مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور

لاہور(شاکر محمود اعوان) حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا فرنٹ مین وعدہ معاف گواہ بن گیا، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مشتاق چینی کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

 

نیب لاہور کو شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں بڑی کامیابی مل گئی، شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست چیئرمین نیب کو دے دی ہے، مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان جوڈیشنل مجسٹریٹ عاطف خان کی عدالت میں ریکارڈ کی جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے نیب کو دو نجی بنکو ں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق ریکارڈ فراہم کر دیا ہے، مشتاق چینی نے بتایا کہ 2 بنک اکاؤنٹ کے ذریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں۔

سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54،ہزار بزریعہ چیک منتقل کیے، مشتاق چینی نے نیب کو 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار روپے کی غیر ملکی ترسیلات کے بارے میں بھی بتا دیا، ذرائع کے مطابق دوران تفتیش مشتاق چینی کے مختلف بنکوں میں 23 بنکا اکاؤنٹ سامنے آئے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے 9 غیر ملکی کرنسی کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی نیب کو فراہم کر دیا،اور ان ٹرانزیکشن کے ذریعے 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار روپے منتقل ہوئے۔ مشتاق چینی کو 12 جنوری 2009 تک مسلسل غیر ملکی ترسیلات موصول ہوتی رہیں۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں