شریف فیملی کا چپڑاسی بھی ارب پتی نکلا، بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب

لاہور (شاکر محمودا عوان) شریف فیملی منی لانڈرنگ ، مزدور، ریڑھی والے کے بعد چیڑاسی کا اکاؤنٹ بھی نکل آیا۔ رمضان شوگر مل کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 3 ارب 30 کروڑ کی رقم منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ نیب نے 285 مشکوک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کیسے کالا دھند سفید کرتی رہی؟ نیب نے ٹھوس شواہد حاصل کر لیے۔ مزدور، ریڑھی والے کے بعد چپڑاسی بھی منظر عام پر آ گیا۔ رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں 3 ارب 30 کروڑ روپے جمع اور نکلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

دوران تفتییش شریف فیملی کے دیرینہ ملازم نے سب کچھا چٹھا کھول دیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل داد عباسی سے جب ملک مقصود سے متلعق پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ رمضان شوگر مل کا چپڑاسی ہے۔ ملزم کو ریکارڈ کنفرنٹ کروایا گیا تو وہ جواب دینے سے قاصر رہا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر مل کا چپڑاسی ملک مقصود بیرون ملک فرار ہوچکا ہے۔ نیب نے جب اس کے رہن سہن کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ وہ کرائے کے مکان میں رہتا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف گروپ آف کمپنیز کے دیگر ملازمین کے نام پر اکاؤنٹ بنا کر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 285 اکاؤنٹس سامنے آ چکے ہیں جن میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔

احمد علی کیف  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں