حکومتیں عوام کی وجہ سے گرتی اور بنتی ہیں: شرجیل میمن

کراچی(پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے جیالے رہنماء شرجیل میمن نے جی ڈے اے کو چوں چوں کا مربہ کہہ دیا، ان کا کہنا ہے ہ گرینڈ ڈیموکریٹس والے الیکشن کی شکست بھلا نہیں پا رہے۔

 

احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھہ ارب کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ شرجیل انعام میمن نے جے ڈی اے کو چوں چوں کا مربہ کہہ دیا۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے گرینڈ ڈیموکریٹس والے الیکشن کی شکست بھلا نہیں پا رہے۔

خبر ضرور پڑھیں:شراب برآمدگی کیس: چالان عدالت میں جمع، شرجیل میمن شریک جرم قرار

جے آئی ٹی سے بلاؤل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا نام نکلنے کے معاملہ پر شرجیل میمن بولے پیپلز پارٹی والے ہر حال میں خوش رہتے ہیں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا حکومت ایسے نہیں گرتیں، حکومتیں عوام کی وجہ سے گرتی اور بنتی ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں