قومی کرکٹر شرجیل خان نے 2سال بعد اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

پبلک نیوز: دو برس قبل اسپاٹ فکسنگ واقعے کا ڈراپ سین، شرجیل خان نے اسپاٹ فکسنگ جرم کا اعتراف کرلیا، شرجیل خان کو مزید 6ماہ معطلی کی سزا بھگتنا ہو گی۔ اسپاٹ فکسنگ واقعے کے 2 سال بعد شرجیل خان نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

 

ذرائع کے مطابق شرجیل خان نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی پابندی اٹھانے کی درخواست کی جو منظور نہ ہوسکی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو چھ ماہ مزید معطلی کی سزا کاٹنا ہوگی جس کے بعد پی سی بی ان کی باقی سزا معاف کرنے کا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

 

جارح مزاج بلے باز پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں مبینہ بکیز کے کہنے پر دو ڈاٹ بالز کھیلنے کے جرم میں معطلی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ شرجیل خان پابندی سے قبل پاکستان کے لئے ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں