مفتی پوپلزئی کو رویت ہلال کا چیئرمین بنایا جائے، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا مشورہ

پشاور (پبلک نیوز) مفتی منیب الرحمان اب آرام  کریں۔ چاند دیکھنے کے لیے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کا چیئر مین بنایا جائے۔ وزیر اطلاعات  خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے انوکھی تجویز دے دی۔

چاند دیکھنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے۔ عید اور رمضان کو تقسیم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ وفاق کو تجویز دیں گے کہ مفتی شہاب کو موقع دے کر رویت ہلال کمیٹی میں تبدیلی لانی چاہیے۔

وزیر اطلاعات  خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساتھ ہی ساتھ فواد چودھری اور ان کی ٹیم کو بھی حل کے لیے موقع دینا چاہیے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں