عمران خان کی حکومت نے عوم کی بینڈ بجا دی: شازیہ مری

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ تنخواہ میں اضافہ تو کیا لیکن گریٹ 20 اور 21 کے ملازمین کے ساتھ زیادتی کرائی گئی ہے۔ اس حکومت نے عوم کی بینڈ بجا دی۔

 

بجٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ تنخواہ میں اضافہ تو کیا لیکن گریٹ 20 اور 21 کے ملازمین کے ساتھ زیادتی کرائی گئی ہے۔ 50 ہزار ماہانہ کمانے والے کا ٹیکس 1 ہزار تھا۔ تنخواہوں میں اضافے کے بعد اب ٹیکس 50 ہزار والے پر 10 ہزار ہو گیا۔

 

شازیہ مری نے کہا کہ یقین کریں لوگ یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ تنخواہوں میں اضافہ واپس لے لیں اور ساتھ ساتھ لگایا گیا ٹیکس بھی واپس کر دیں۔ میں نہیں کہتی بلکہ اس ملک کا تنخواہ دار طبقہ کہتا ہے کہ پیپیلز پارٹی نے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا۔ میں غلط زبان استعمال نہیں کروں گی لیکن یہ کہوں گی کہ اس حکومت نے عوم کی بیڈ بجا دی۔

 

رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے اصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کی پروڈکشن آرڈر جاری کروانے کے لیے کافی کوششیں کیں۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب بھی دو اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرائے گئے ہیں۔ ان دو میں سے ایک ایسا بھی ممبر ہے جس نے ایک بل پیش کیا جس کو قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سے پاس کرایا گیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں