محکمہ اسمال انڈسٹریز میں بھرتیوں کا معاملہ، عدالت کا نیب پر اظہارِ برہمی

کراچی(پبلک نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں بھرتیوں سے متعلق نیب انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت۔ عدالت نے نیب حکام کی جانب سے ریفرنس دائر نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ 13 اگست تک ریفرنس دائر کریں یا تحقیقات ختم کرنے کی ہدایت دے دی۔

 

سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں بھرتیوں سے متعلق نیب انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنماء روف صدیقی اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ رؤف صدیقی اور دیگر کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ ریفرنس دائر کرنے کے لیے معاملہ ہیڈ کوارٹر ارسال کر دیا ہے۔ رؤف صدیقی کیخلاف اپنے دور وزارت میں غیرقانی بھرتیوں کا الزام ہے۔

 

عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ 2 سال سے تحقیقات ہو رہی ہیں، لوگ عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، اگر یہی صورتحال رہی، تو ڈی جی نیب کو طلب کر لیتے ہیں۔ عدالت نے نیب حکام کی جانب سے ریفرنس دائر نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ 13 اگست تک ریفرنس دائرکریں یا تحقیقات ختم کرنے کی ہدایت دے دی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں