منی لانڈرنگ کیس: نیب وارنٹ کے خلاف غنی مجید کی دائر درخواست مسترد

کراچی(حمزہ گیلانی) سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت، سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں گرفتار ملزم غنی مجید کے نیب وارنٹ کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ نیب حوالگی کیس میں بینکنگ کورٹ نے غنی مجید کو نیب کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا۔

 

سندھ ہائیکورٹ نے نیب وارنٹ کے خلاف دائر غنی مجید کی درخواست مسترد کردی، سندھ ہائیکورٹ میں غنی مجید کی جانب سے نیب وارنٹ کے خلاف اور ضمانت قبل از گرفتاری کے لیئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسے ناقابل سماعت قرار دیا۔ دوسری جانب بینکنگ کورٹ میں غنی مجید کی نیب کو حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ اے جی مجید کو نیب کے حوالے کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 

عدالت نے ریمارکس دئیے نیب بتائے کس قانون کے تحت عدالت ملزم کی کسٹڈی نیب کے حوالے کر سکتی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے دلائل پیش کیے کہ کسٹڈی حوالے کرنے سے متعلق ڈاکٹر عاصم کا کیس موجود ہے۔ آپ ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس کی دستاویزات عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے نیب کو حکم دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر اور ملزم کے وکیل کو کل تک دستاویزات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں