شہید برہان وانی کی دوسری برسی، بھارتی فوج کی بربربت جاری

میرپور (پبلک نیوز) آزادکشمیر میں برہان مظفر وانی شہید کی دوسری برسی پر کشمیر بھر میں ریلیاں اور تقریبات جاری۔ مرکزی ریلی ضلع کچہری سے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تک نکالی گئی۔ مظاہرین نے سیاہ پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، بھارت مخالف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق ونگ کی رپورٹ سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما برہان مظفر وانی شہید کی دوسری برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ میرپور سمیت آزاد کشمیر میں بھر میں بھارت کے خلاف ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہوین نے شہید کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا، ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق ونگ کی رپورٹ سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

میر پور آزاد کشمیر میں مرکزی ریلی ضلع کچہری سے میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تک نکالی گئی ریلی میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور حریت کانفرنس کے قائدین انجمن تاجراں وکلاء سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی کا تحریک آزادی کشمیر، پاک فوج کے حق اور بھارت کےخلاف شدید نعرہ بازی کی۔

برہان مظفر وانی شہید کی شہادت کے بعد کشمیرکی آزادی کی تحریک نوجوانوں کے ہاتھ آ گئی۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق ونگ کی رپورٹ سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا  شرکاء ریلی عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بند کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلایا جائے کشمیروں نے آج کے دن عزم کیا کہ برہان مظفر وانی کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گئے۔

2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں