شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا فیصلہ

پبلک نیوز: شہبازشریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیا۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اسپیکر کو چیئرمین پی اے سی تبدیل کرنے کے لیے لکھا جائے گا۔ اسپیکر آفس نئے چئیرمین کی  تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جگہ سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کردیا اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں ہیں جس کی وجہ سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس نہیں ہورہے ہیں، اسی وجہ سے پارٹی کی جانب سے رانا تنویر احمد کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں