ہارس ٹریڈنگ نے ایک بار پھر جمہوریت کا وقار مجروع کیا، شہبازشریف

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جن لوگوں نے کل اپوزیشن کے خلاف ووٹ دیا انہیں تہہ سے نکال کر لائیں گے۔ ہارس ٹریڈنگ نے ایک بار پھر جمہوریت کا وقار مجروع کیا۔ 14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا، تمام اپوزیشن مل کر اس معاملے پر لائحہ تیار کرے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کے سینیٹرز کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ ضمیر فروشوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ اپوزیشن کے جن لوگوں نے کل اپوزیشن کے خلاف ووٹ دیا انہیں تہہ سے نکال کر لائیں گے۔ ہارس ٹریڈنگ نے ایک بار پھر جمہوریت کا وقار مجروع کیا۔

 

شہباز شریف کی جانب سے پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا۔ تمام اپوزیشن مل کر اس معاملے پر لائحہ تیار کرے گی۔ کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے۔

 

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ حکومت کا ساتھ دینے والوں کا پتہ لگانے کے لیے کمیٹی قائم کی جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے سینیٹرز اجلاس میں شہبازشریف کو وضاحتیں دیتے رہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں