شہباز شریف کی وکلا کو ڈیلی میل اور عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

 

پبلک نیوز: شہباز شریف نے وکلا کو ڈیلی میل کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔ وکلا کو وزیراعظم عمران خان، شہزاد اکبر کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔ جبکہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ کی اپنی خبر پر ڈٹے ہوئے ہیں

 

 

شہباز شریف نے لندن میں اپنے وکلا کو برطانوی اخبار ڈیلی میل، وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔  شہبازشریف نے کانفرنس کال پر لندن میں وکلا سے مشاورت کی۔

 

سابق وزیراعلی پنجاب کے وکلا کی جانب سے برطانوی اخبار، وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ کے ابتدائی نکات طے کر لیے گئے ہیں۔ شہبازشریف نے کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

دوسری جانب برطانوی صحافی ڈیوڈ روز شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ کی اپنی خبر پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے پاس منی لانڈرنگ کے الزامات غلط ثابت کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ ڈی ایف آئی ڈی کا تردیدی بیان بھی مضحکہ خیز ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں