مودی کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف بغاوت ہے، شہباز شریف

 

لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف بغاوت ہے۔ ہم سب نے کشمیر مسئلے پر تقسیم نہیں بلکہ اتحاد کی بات کرنی ہے۔ اپوزیشن کشمیر کے لیے ایک پیج پر آنا چاہتی ہے۔ عمران نیازی صاحب سے گزارش ہے کہ اس پیشکش کو این آر او کا نام نہ دیا جائے۔

 

لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مودی کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف بغاوت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں دن رات ظلم ہو رہا ہے۔ ہم سب نے کشمیر مسئلے پر تقسیم نہیں بلکہ اتحاد کی بات کرنی ہے۔ مودی سے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی توقع رکھنا بچگانہ  سوچ ہے۔ ثالثی کی پیشکش ٹرمپ کارڈ تھا یا ٹریپ کارڈ۔ آج عالمی برادری کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی امتحان ہے۔

میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مودی بندوق کی نوک پر کشمیر کی ڈیموگرافی کو بدلنا چاہتا ہے لیکن بھارتی  وزیراعظم کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن کشمیر کے لیے ایک پیج پر آنا چاہتی ہے۔ عمران نیازی صاحب سے گزارش ہے کہ اس پیشکش کو این آر او کا نام نہ دیا جائے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں