ہمیں اپنوں کو خوش کرنا ہے، غیر ملکیوں کو نہیں: شہریار آفریدی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اب پاکستان کسی کے ایجنڈے پر نہیں چلے گا۔ بھارت نے افغانستان میں اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک بڑھتا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں قومی سلامتی، تعمیر اور ماس میڈیا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم اہم شراکت دار ہیں، دنیا ہمارے وجود کو تسلیم کرے۔ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ ہمیں اپنوں کو خوش کرنا ہے، غیر ملکیوں کو نہیں۔ ماضی میں قومی سلامتی کو ترجیح نہیں دی گئی۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور ایران کے بارڈر ماضی میں غیرمحفوظ تھے۔ ہمارے ہاں حالات کے مطابق پہلے سے منصوبہ بندی کیوں نہیں کی جاتی؟ عالمی میڈیا میں ڈاکٹرعافیہ سے سلوک کی خبریں کیوں نہیں لگتیں؟ ملک کے لیےترجیحات ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہمیں ایک قوم کی طرح دنیا کے سامنے آنا چاہئے۔ عام آدمی سے لے کر اقتداروالوں تک سب کو ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اُٹھے گا تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ ان کے ایجنڈے پر چلنے کے لیے پہلے دانا ڈالا جاتا ہے، پھر ٹریپ کیا جاتا ہے۔ اب پاکستان ان کے ایجنڈے پر نہیں چلے گا۔ بھارت نے افغانستان میں اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک بڑھتا جا رہا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں