ملک کے اندر بیٹھ کر دشمن کی زبان بولنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں: شہریار آفریدی

کراچی(پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ رینجرز کی کاوشوں سے کراچی میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوا ہے۔ پر امن کراچی کا ثبوت آئیڈیاز اور پی ایس ایل کے کامیاب ایونٹ ہیں۔

 

رینجرز ٹریننگ اسکول میں 26 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہر یار خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ رینجرز نے گزشتہ  5سال میں 16ہزار سے زائد آپریشن کیے۔ کراچی کی روشنیاں اور امن بحال ہو چکا ہے۔ شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آئیڈیاز،امن مشقوں کا انعقاد رینجرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی میں رینجرز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان رینجرز کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔ رینجرز نے کراچی میں امن برقرار رکھا۔ رینجرز کی بہادری کی وجہ سے اہل وطن سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔ دہشت گردوں سمیت 12ہزار جرائم پیشہ پولیس کے حوالے کیے، پاس آؤٹ ہونے والےکنڈیڈیٹز کو مبارک بات پیش کرتے ہوئے ملک کو ترقی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

شہریار آفریدی نے کہا کہ اب کوئی بھی پاکستان کے باہر سےفون کال پر یہاں کے نظام کو مفلوج نہیں کر سکے گا کیونکہ ریاست اب کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ میرا پیغام ہے! ملک کے اندر بیٹھ کر دشمن قوتوں کا ساتھ دینے والے اور دشمن کی زبان بولنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں۔اب کوئی باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کرا سکے گا، کیونکہ آنے والا وقت پاکستان کا اور پاکستانیوں کا ہے۔ وہ تمام لوگ جو پاکستان میں عوام کے ترجمان بنے ہیں اور جمہوریت کے نام پر کسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ان کیلئے پیغام ہے کہ ریاست اب بلیک میل نہیں ہو گی اور نہ ہی ملک کے آئین پر سودے بازی ہو گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں