شہریارآفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم شروع کی، چند مجرمانہ ذہنیت کے لوگ ان کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب خبروں کی تردید کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں منشیات کے خلاف مہم میں نے شروع کی، اس مہم میں وزیراعظم عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ عام سیاسی ورکر ہیں، کسی کو اپنے ساتھ تصویر لینے سے منع نہیں کر سکتے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ چند مجرمانہ ذہنیت کے لوگ ان کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں، دوران مہم اگر کوئی ان کے ساتھ تصویر بنا کر استعمال کر رہا ہے تو اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے اس لیے یہ ان کی شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، منشیات کی روک تھام کیلئے سڑکوں اور بسوں پر آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔ اُن کا اور عمران خان کا وژن ملک کو ڈرگ فری بنانا ہے۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں