سیہون شریف، قدیمی مقامات سے مالامال لال شہباز قلندر کی نگری

 

سیہون شریف یوں تو تاریخی شہر اور عظیم صوفی بزرگ حضرت لال شہباز قلندر کی نگری کے نام سے پہچانا جاتا ہے لیکن سیہون اور آس پاس میں کچھ قدیمی مقامات بھی واقع ہیں جن میں الٹہ قلعہ، لال باغ، لکی شاہ صدر کے قدرتی چشمے اور علیؑ مولا کے کچروی کے مقام زائرین اور سیاحوں کی  توجہ کا مرکز ہیں۔

 

پنجتن باغ حضرت علیؑ کرم اللہ وجہہ الکریم کے نام سے منسوب  ہے۔ قدرتی پانی کے چشمے اور مولا علیؑ مشکل کشا کے کچروی کا مقام سیہون سے تقریباً 45 کلومیٹر دور بڈو جبل کے پہاڑی علاقوں میں واقع ہے جہا ں زائرین اور سیاحوں کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملتی ہے۔

 

نیئنگ شریف میں پنجن تن باغ جانے والے راستے حکومت کی عدم توجہ کے باعث  ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

 

انتظامیہ کو چاہیئے کہ روڈ کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے جائیں تا کہ سیاحوں اور زائرین  کو مزید مشکلات  کا سامنا نہ کرنا  پڑے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں